پونچھ//ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادونے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ کے ساتھ جڑے ٹھیکیداروں کے ساتھ ایک مٹینگ منعقد کر کے ضلع میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے افسران سے جل جیون مشن (ہر گھر نل) کے تحت ضلع میں نل کے پانی کے کنکشن کے ساتھ اور اس کے بغیر گھرانوں کی مکمل تفصیل حاصل کی۔ ایگزیکٹیو انجینئرپی ایچ ای نے بتایا کہ جل جیون مشن اسکیم کے تحت کل 89 ٹینڈر لگائے گئے تھے جن میں سے صرف 23 ٹھیکیداروں نے ہی ٹینڈر کے تحت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا 66 ٹینڈر ابھی بھی اسی طرح پڑے ہوئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمیشنر ٹھیکیداروں سے بھی بات کر کے ان کو ہو رہی پریشانیوں کی جانکاری لی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ای اسکیموں کی مناسب منصوبہ بندی، عمل درآمد اور نگرانی کے لئے ضروری ہے کہ اس کے نفاذ کے لئے عملی لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ اس عمل کو تیز کریں تاکہ جلد سے جلد رہ جانے والے گھرانوں کو پانی کی فراہمی کی جا سکے جو مشن کا مقصد پورا کرے گی۔ ڈی ڈی سی نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ جے جے ایم کے موثر نفاذ کے لئے خلاء کو پْر کریں جس میں ضلع کے ہر گھریلو پائپڈ واٹر کو فراہم کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا سب کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا اس مشن کا بنیادی مرکز ہے۔