جموں// ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو کمار ورما نے جموں صوبہ کے میگاترقیاتی پروجیکٹوں کاجائزہ لینے کیلئے میٹنگ منعقدکرکے پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس دوران ملٹی ٹائرپارکنگ جنرل بس سٹینڈ، جموں روپ وے پروجیکٹ،ملٹی لیول پارکنگ پنج تیرتھی ،آئی آئی ٹی کیمپس بلڈنگ جگٹی ، فورلیننگ جموں اکھنورروڈ، ،آئی آئی ایم کیمپس اورجموں ایمز پروجیکٹوں کے جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران متعلقہ افسران نے کام کے موجودہ سٹیٹس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔اس دوران بتایاگیاکہ روپ وے پروجیکٹ کی سٹیشن عمارتیں ، اورسات ٹاور،پیرکھوہ تامہامایاپارک مکمل کرلیے ہیں اورباقی کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اس دوران دیگرپروجیکٹوں کے بارے میں بھی متعلقہ افسران نے جانکاری دی ۔اس دوران ڈویژنل کمشنرنے ہدایت دی پروجیکٹوں کی رفتار میں سرعت لاکر ان کومکمل کیاجائے۔اس دوران میٹنگ میں ڈپٹی کمشنرجموں رمیش کمار، ڈی سی سانبہ سشماچوہان بذریعہ ویڈیوکانفرنسنگ ، کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن اروندکوتوال ،چیف انجینئر پی ایچ ای /آئی اینڈ ایف سی اشوک گنڈوترہ، چیف انجینئر سی پی ڈبلیوڈی اننت کمار، سی اے اوایمز جموں ایم ایل شرما ،ڈویژنل منیجر ایس ایف سی جموں ،ایم رفیع خان ،جے ڈی یوتھ سروسزاینڈسپورٹس ،مدن لال، ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ ٹورازم سبھاش چندر،ڈی ایف اوجموں ست پال کے علاوہ دیگرمحکموں کے دیگراعلیٰ عہدیداران بھی موجودتھے۔