ٹی ای این
سرینگر//لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ایک اہم قدم میں مرکزی حکومت نے کھانسی کے شربت کی فروخت کے سخت معیار کیلئے ترامیم کی تجویز پیش کی ہے۔مرکزی حکومت نے ڈرگس رولز 1945 میں ایک اہم ترمیم کا مسودہ جاری کیا ہے۔ وزارت صحت نے شیڈول K سے لفظ ‘شربت’ کو ہٹانے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ قدم منشیات سے متعلق قواعد کو واضح اور موثر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، تاکہ عوامی مفادات کا تحفظ ہو۔ عوام سے 30 دن کے اندر تجاویز اور اعتراضات طلب کیے گئے ہیں۔ ان قواعد کو ڈرگس (ترمیمی) رولز، 2025 کہا جاسکتا ہے۔ یہ سرکاری گزٹ میں اپنی اشاعت کی تاریخ سے نافذ العمل ہوں گے۔ ڈرگ رولز، 1945، شیڈول K میں، سیریل نمبر 13 میں، کالم کے تحت” ‘کلاس آف ڈرگز’ کے تحت، لفظ نمبر 7 میں درج کیا جائے گا۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے عوام سے اعتراضات اور تجاویز طلب کرتے ہوئے بعض قوانین میں ترمیم کے لیے ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔