جموں//جموں کشمیر صاف ستھرامومنٹ نے کہاہے کہ ہرسال کی طرح امسال بھی برسات کے دوران بھاری وموسلا دھاربارشوں کی سئی کنڈی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کونقصان پہنچاہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہونے پرتشویش کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ کی ٹیم نے شوکت چوہدری کی قیادت میں اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔اس دوران شوکت چوہدری وان کی ٹیم نے پایاکہ جگٹی تالیہڑ کبڑھ سنیارکیہ پنیالی سے کھوئی سڑک ،پائیں گاامی سے دمونی سڑک ،ٹانڈہ سے ٹانڈہ نالہ رابطہ سڑکیں بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کاتحصیل وضلع ہیڈکوارٹروں تک پہنچنامحال ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ نگروٹہ میں بلاک انتظامیہ لاکھوں روپے مختلف ترقیاتی کاموں اورراستوں کی تعمیرپرصرف کرتی ہے اورناقص کام کی وجہ سے برسات کے دوران ان کاموں کانام ونشان تک باقی نہیں رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مسمبل لیہڑھ میں لاکھوں روپے خرچ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ راستوں کانام ونشان نہ رہنے سے ظاہرہوتاہے کہ محکمہ نے بڑے پیمانے پررقومات خرد برد کی ہیں۔انہوں نے ریاستی گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ بدعنوان افسران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اورکسی ذمہ دارایجنسی کے ہاتھوں میں تعمیراتی کام دیئے جائیں۔