فیاض بخاری
بارہمولہ // شیری رہمولہ میں دریائے جہلم کا کنارہ بدستور بدحالی کا شکار ہے جس سے مقامی لوگ کافی مایوس نظر آرہے ہیں۔ دریا کے کنارے پر اور اس کے آس پاس گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں، خاص طور پر پولی تھین کے ڈھیروں نے جہلم کے اس دلکش منظر کو خراب کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے قصبے میںکبھی بھی بیماری پھوٹ سکتی ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دریا کے کنارے جہاں لوگ رہ رہے ہیں وہ بھی بدصورت نظارہ پیش کررہاہے۔ کافی فضلہ جس میں ردی کاغذ ، ڈیپر، پولی تھین ، پلاسٹک کی اشیاء ، بوتلیں ، میعاد ختم ہونے والی دوائیں دریا کے کنارے ہی موجود ہیں جس کی وجہ سے لوگ اس کی طرف دیکھ بھی نہیں سکتے ہیں اور اس سے بدبو آ رہی ہے۔ انہوں کہا کہ ماضی میں انتظامیہ نے دریائے جہلم کے کناروں پر درخت لگا کر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ وعدہ وعدہ ہی رہ گیا ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے وہ اس مسلے کی طرف جلد توجہ دیں اور اُن لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کریں جو ندی نالوں اور دریا ئے جہلم میں گندگی اور فضلہ ڈال رہے ہیں۔ اور کناروں کی صفائی کیلئے فوری طور پراقدامات شروع کریں۔
شیری میں جہلم کا کنارہ بدحالی کا شکار | پولی تھین کے ڈھیروں سے مقامی لوگ کافی مایوس