عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// شیخ عاشق احمدکمیٹی آف ایڈمنسٹریشن (COA)، کارپٹ ایکسپورٹ پرموشن کونسل (CEPC)نے کیپٹن مکیش کمار گومبر، نو منتخب چیئرپرسن اورCEPCکے نومنتخب وائس چیئرپرسن اسلم محبوب کو دلی مبارکباد پیش کی۔اس ماہ کے شروع میں سی ای پی سی کے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پیر کو نئی دہلی میںCOAکی میٹنگ کے دوران مبارکباد پیش کی گئی۔ میٹنگ میں سی او اے کے ممبران انیل کمار سنگھ، بود راج ملہوترا، معراج یاسین جان، محمد واصف انصاری، پیوش کمار برنوال، روی پٹودیا، روہت گپتا اور شوکت خان نے شرکت کی۔نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے شیخ عاشق نے کشمیر کے ہاتھ سے بنے قالین کی صنعت کو درپیش اہم چیلنجوں پر زور دیا جس میں جعلی قالینوں، گرتی ہوئی برآمدات اور کاریگروں کی فلاح و بہبود شامل ہے۔ انہوں نے CEPCکی قیادت پر زور دیا کہ وہ بنائی کے روایتی طریقوں کو بحال کرنے، GIٹیگ سے تصدیق شدہ قالین کو فروغ دینے اور کشمیر میں برآمدی فروغ کی سرگرمیوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے والے اقدامات کو تقویت دیں۔کیپٹن مکیش کمار گومبر چیئرپرسن نے برآمدات کو فروغ دینے اور کاریگروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے خطے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے کونسل کے عزم کا یقین دلایا۔