یو این آئی
ممبئی//بیرونی ممالک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان بدھ کے روز مقامی شیئر بازاروں میں اتار چڑھائو دیکھا گیا۔آئی ٹی کمپنیوں میں فروخت کے دبا کے باعث بی ایس ای کا سینسیکس ابتدائی تیزی کے بعد 40.28پوائنٹس (0.05فیصد)گر کر 84,233.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس 18.70 پوائنٹس یعنی 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 25,953.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو کہ 07 جنوری کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔مجموعی طور پر بازار میں سرمایہ کاری کا رجحان مستحکم رہا۔