شہریت ترمیمی قانون کو سختی سے نافذکیاجائیگا | امت شاہ کا بنگال بھاجپا کو 35سیٹیں دلوانے کا ہدف

عظمیٰ نیوزڈیسک

رائے گنج//وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بنگال کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں ناصرف سی اے اے نافذ کیا جائے گا بلکہ اس پر سختی سے عمل بھی کیا جائے گا۔ امت شاہ نے مالدہ ضلع میں روڈ شو کی قیادت کی جبکہ رائے گنج میں عوامی جلسے کو خطاب کیا۔امت شاہ نے بی جے پی کے رہنماوں کو مغربی بنگال میں کم سے کم 35 سیٹیں دلوانے کا ہدف دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بنگال کی عوام ممتابنرجی کی حکومت سے مایوس ہے اور اسے تبدیلی چاہئے۔ انہوں نے بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کی۔