واشنگٹن//امریکہ میں ڈیموکریٹک اراکین پارلیمنٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سرحدی سکیورٹی کے لئے 5.7اراب ڈالر کے الاٹمنٹ سمیت بجٹ بحران اور شٹ ڈاؤن ختم کرنے کو سرے سے خارج کردیا ہے ۔مسٹرٹرمپ نے امریکہ میں رہنے والے غیر مقیموں کے کچھ زمرے کے درجے میں اضافہ کرنے کے عوض میں یہ تجویز پیش کی تھی جسے ڈیموکریٹ نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ اس کے زیادہ مسودے توسیع سے پہلے ہی میڈیا میں لیک ہوچکے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا،‘‘ہماری سرحد کو مادی طورپر محفوظ بنانے کے لئے شامل منصوبے میں 5.7ارب ڈالر کی لاگت سے مادی رکاوٹوں یا دیوار کی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔’’مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ سینیٹ میں ریپبلیکن اگلے ہفتے کے شروع میں بجٹ بحران کو دور کرنے کے لئے پختہ قدم اٹھانے پر غور کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بجٹ تنازعہ کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ سے امریکی محکموں اور وفاقی ایجنسیوں کو بند کردیاگیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے سرحدی سکیورٹی اور دیوار بنانے کے لئے 5.7ارب ڈالر کے بغیر کسی بھی بجٹ قانون پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے ۔اس کی وجہ سے امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹک نے ان فنڈز کو الاٹ کرنے سے انکار کردیا ہے ۔یواین آئی