شوپیان // شوپیان ضلع کے دو دیہات میں جنگکو مخالف آپریشن کئے گئے لیکن دونوں پر امن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔62آر آر، 14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے سیدھو شوپیان کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشیاں لیں لیکن کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ادھر 34آر آر اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ امام صاحب شوپیان نے منزم پارا نامی بستی کا محاصرہ کیا اور تلاشیاں لیں۔ یہاں بھی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی اور کریک ڈائون ختم کیا گیا۔