شوپیان// شوپیان میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں گھر رخصت پر آیا ایک پولیس اہلکار لقمہ اجل بن گیا۔ شوپیان کے بنڈپاوا چتراگام کا پولیس اہلکار زادل احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ کو جمعہ شام دیر گئے ایک تیز رفتار لوڈ کیریئر نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اگر چہ پولیس اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالمیں داخل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت دیکھ کر اُسے سرینگر منتقل کیا، جہاں اس نے سنیچر کی دوپہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اس سلسلے میںپولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔