سرینگر/مرکزی وزیر مملکت برائے شمال مشرقی علاقے کی ترقی (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں ایک میٹنگ کے دوران سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب واجپئی کا اس مہینے کی 16 تاریخ کو انتقال ہوگیا تھا۔ اس موقع پر موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرقی خطے کی ترقی میں جناب واجپئی کی دین کو یاد کیا۔انہوں نے کہاکہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی میں واجپئی کارول ناقابل فراموش ہے۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں سکریٹری نوین ورما اور شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے سکریٹری رام موویہ اور وزارت کے سینئر اہلکار اور عملے کے دیگر افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی غالباً وہ پہلے وزیراعظم تھے جنہوں نے شمال مشرقی خطے کی ضرورت کو محسوس اور اس علاقے کی ترقی کے لئے بہت سے اقدامات کئے۔ واجپئی نے اس مقصد کے لئے ایک علیحدہ وزارت کا تصور پیش کیا اور ابتدائی طور پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے ایک محکمہ قائم کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی کی وزارت عظمی کے تحت شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے ایک ختم نہ ہونے والا فنڈ قائم کیا گیا اور وزیراعظم کی گرام سڑک یوجنا کو توسیع دی گئی۔ تاکہ شمال مشرقی خطے کو بھی اس سے فائدہ پہنچ سکے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں موجودہ حکومت نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو مزید رفتار دی اور علاقے میں سڑک، ریل اور فضائی کنکٹی وٹی میں توسیع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تقریباً 30 مرتبہ اس علاقے کا دورہ کیا ہے اور شمال مشرقی خطے کے تیز رفتار ترقی اٹل بہاری واجپئی کو بہترین خراج عقیدت ہوگا۔