کشتواڑ//شری سرتھل دیوی ماتا شوبھا یاترا کا اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی کیا گیا لیکن امسال کرونا وائرس کے سبب بڑی کم تعدا میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس یاترا کا اہتمام سرتھل دیوی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا جس دوران بڑی کم تعداد میں لوگوں نے ایس او پی پر عمل کرتے ہوے یاترا نکالی جبکہ ماتا کی تھالی سنجو پریہار نے اٹھائی ا اور اسے سرتھل کی طرف روانہ کیاجہاں یہ شام کو پہنچی جسکے بعد وہاں پوجا کی گئی ۔اس دوران حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک کمار شرما بھی موجود رہے۔جہاں ہر سال اس شوبھا یاترا میں ضلع کے مختلف حصوں سے دس ہزار کے قریب لوگ شامل ہوا کرتے تھے اور یہ یاترا گوری شنکر مندر سے نکل کر چوگان گرائونڈ شہیدی چوک، بس اسٹینڈ پہنچتی تھی جہاں انکے لیے مکمل انتظامات لوگوں کی جانب سے کئے جاتے تھے۔ پھر گاڑیوں میں قافلہ سرتھل مندر کی طرف روانہ ہوتا تھا تاہم کشتواڑ میں کروناوائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے محض ٹرسٹ جڑے لوگ ہی شامل ہوئے جنھوں نے گوری شنکر مندر سے ہی ہی یاترا کو شروع کیا۔
سالانہ مچیل یاترا امسال بھی عام لوگوں کیلئے معطل
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے مچیل میں منعقد ہونے والی سالانہ مچیل یاترا کو امسال بھی کرونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر معطل کردیا گیا۔ اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا گیا تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے ہفتہ وار کرونا پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو اس بات کی جانکاری دی۔انھوں نے کہا کہ ا علیٰ حکام نے کرونا وائرس کے مسلسل بڑھتے معاملات کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے۔جہاں عام شردھالوئوں کی یاترا کی اجازت نہیں ہوگی تاہم چھڑی مبارک گزشتہ سال کی طرح جموں سے کشتواڑ آئے گی جسکے بعد وہاں ہون کا اہتمام ہوگا۔واضح رہے کہ ہر سال اس یاترا میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں شمولیت کرتے تھے ۔ جہاں مندر کو شردھالوئوں کیلئے اسی ماہ کی دس تاریخ کو بند کیا گیا تھا وہیں اسے دوبارہ پچیس جولائی کو کھولا جائے گا۔