اشرف چراغ +فیاض بخاری
کپوارہ/ بارہمولہ/ شدید گرمی اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے درمیان محکمہ بجلی کی جانب سے غیر اعلانیہ کتوتیو ں اور طویل دورانیے کے مرمتی شٹ ڈائون نے شمالی ضلع کپوارہ کے شہریو ں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔مختلف علاقوں جن میں ہندوارہ ،راجواڑ ،ویلگام ،رامحال ،ترہگام ،کرالہ پورہ ،چوکی بل ،لولاب ،ہایہامہ اور درگمولہ کے مکینو ں نے شکایت کی ہے کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث روز مرہ زندگی ،کاروبار ،مریضوں کی دیکھ بال بری طرح متا ثر کی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایک دون چھو ڑ کر دوسرے روز مرمت کے نام پر شٹ ڈائون کیا جاتا ہے اور دن بھر کیا کبھی شام تک بھی بجلی سپلائی منقطع کی جاتی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ مرمتی کام بھی ضروری ہے لیکن یہ کام ہفتہ میں ایک دن انجام دینا ہوتا ہے لیکن بار بار مرمتی شٹ ڈائون کے نام پر صبح سے شام تک بجلی سپلائی بند رکھی جاتی ہے۔اس دورا ن کار باری طبقے نے بھی بجلی بندشوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل شٹ ڈائون کی وجہ سے ان کا کاربار متا ثر ہوتا ہے۔طلبہ اور گھر میں آن لائن کام کرنے والے افراد نے بھی اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل مرمتی شٹ ڈائون کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ادھر علاقہ گزریال کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ کرالہ پورہ سے گزریال تک برسوں پرانی بچھائی گئی ترسلی لائن اب ٹوٹ پھو ٹ کی شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کرالہ پورہ سے گزریال فیڈر کی ترسیلی لائن آئے روز جل کر کٹ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گزریال ،دردسن ،وارسن ،ریشی گنڈ ،وارسن گجران اور سنگڑانہ کے علاقوں میں بجلی سپلائی متا ثر ہوتی ہے۔ادھر قصبہ پٹن میں مسلسل اور غیر اعلانیہ بجلی کٹوتیوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ مقامی باشندوں نے شکایت کی ہے کہ قصبہ مکمل طور پر میٹرائزڈ ہونے اور صارفین کی جانب سے بروقت بجلی بل ادا کرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ہونے والی بجلی بندش سے گھریلو صارفین، تاجر، طلبہ اور مریض شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بار بار بجلی منقطع ہونے سے روزمرہ زندگی، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔لوگوں نے محکمہ بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اگر کسی مرمتی کام یا ناگزیر وجوہات کی بنا پر بجلی بند کرنا ضروری ہو تو اس کی پیشگی اطلاع عوام کو فراہم کی جائے تاکہ لوگ اپنے معمولات اسی حساب سے ترتیب دے سکیں۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (ایس ٹی ڈی) نے کہا کہ بجلی منظور شدہ شیڈول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق پٹن قصبہ میں صرف تین گھنٹے کی مجوزہ بجلی کٹوتی مقرر ہے، جبکہ اس کے علاوہ ہونے والی بندشیں تکنیکی خرابی یا گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ کے باعث پیش آ سکتی ہیں۔