عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کی عدالت، جموں، میں کل پیش کیا گیا جہاں کورٹ نے انہیں 10 دن کی ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کر دیا۔ شبیر شاہ کو گزشتہ ہفتے ایک کیس کی سنوائی کے لیے این آئی نے دہلی سے جموں لایا تھا۔ شبیر شاہ کو گزشتہ مہینے دہلی کورٹ میں منی لانڈرینگ کیس میں ضمانت ملی تھی تاہم وہ اب بھی تہاڑ جیل میں تھے جہاں سے ایک کیس کے سلسلے میں این آئی اے نے جموں لایا تھا۔سات سال قبل گرفتار کرنے کے بعد دلی کی تہاڑ جیل میں بھیجے گئے شبیر شاہ کیلئے یہ پہلا موقعہ تھا جب انہیں جموں و کشمیر کی حدود میں لایا گیا ہو۔ شبیر شاہ کو ہوائی جہاز کے ذریعے جموں لایا گیا اور فوری طور پر سال 1996 میں انکے خلاف درج ایک کیس کی سماعت کیلئے 18اپریل کو این ا?ئی اے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔