عظمیٰ نیوز سروس
بڈگام//اننت ناگ ضلع کے کریری اترسو علاقے میں ایک سات سالہ لڑکا گاڑی ٹرک کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رجسٹریشن نمبر JK02AH-6993 والے ٹرک نے مبینہ طور پر نابالغ کو ٹکر مار دی، جس کی شناخت حسنین ظہور ولد ظہور احمد بیگ، کریری اترسو شانگس کے طور پر ہوئی ہے۔اس واقعے میں بچہ شدید زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (SDH) شانگاس میں علاج کے لیے لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا”۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ادھربڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں پیر کی دوپہر ایک سڑک حادثے میں ایک 10 سالہ بچی کی موت ہوگئی اور اس کی ماں زخمی ہوگئی۔
یہ واقعہ بوگام گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل نے نابالغ اور اس کی ماں کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ پیدل جا رہے تھے۔ موٹرسایکل زیرجسٹریشن نمبرJK04K-4569 نے مبینہ طور پر پیدل چلنے والوں کو ٹکر ماری، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے۔مہلوک دوشیزہ کی کی شناخت 10 سالہ قائرہ مشتاق دُخترمشتاق احمدکمار ساکنہ کلتورہ چاڈورہ ہے۔ اسے اور اس کی والدہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود، نابالغہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ اس کی والدہ، جو اس حادثے میں زخمی بھی ہوئیں، کو بعد میں خصوصی علاج کے لیے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔