سرینگر//فقیر گوجری،تھید،درباغ، ہارون، شالیمار،تیل بل برین اور نشاط سمیت دیگر علاقوں کے لوگوں و شام ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ شام ہوتے ہی ڈلگیٹ سے پبلک ٹرانسپورٹ میٹاڈور، سومو سروس ملنی ناممکن ہوجاتی ہے جس کے سبب سینکڑوں افراد جن میں سرکاری ملازمین، طلاب،تجارت پیشہ افراد کو گھر پہنچے میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔لام برین کے محمد افضل ریشی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ نماز مغرب سے پہلے ہی ڈلگیٹ سے ہارون اور اس سے ملحقہ علاقوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ ملنا مشکل ہوجاتا ہے اور خواتین وحضرات کو گھنٹوں منتظر رہنا پڑتا ہے لیکن گاڑیاں نہیں ملتی ہیں۔اگرچہ کئی بار ٹرانسپورٹ محکمہ کے حکام،ضلع انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی لیکن حکام نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔