ریاسی //چیف ایجوکیشن افسر نرمل کمار چودھری نے زونل ایجوکیشن افسر مہور قمرد ین جرال کے ہمراہ مہورزون کے مڈل سکول سیلہ ،مڈل سکولترامبلا،مڈل سکول بگا، مڈل سکول چچی،مڈل سکول چکلاس و دیگر سمر کیمپوں کا دورہ کیا۔ سی ای او نے ان تعلیمی اداروں کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت دی۔سمر کیمپوں میں سی ای او نے طلاب اور اساتذہ سے تبادلہ خیال کیااور انہیں بہتری کی یقین دہانی کیااور اساتذہ اور طلاب میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے دلچسپی سے کام کرنے کی تلقین کی۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے 5 اساتذہ کو ناجائز طریقہ سے چھٹی پر پایا اور ان کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دیکر اُن سے وضاحت طلب کی۔