جموں//سی آر پی ایف اور ایف او جی ایس آئی (فیڈریشن آف اوبسٹیٹرک اینڈ گینکالوجکل سوسائٹیز آف انڈیاکی جانب سے لوگوں کے صحت سے متعلق مسائل خصوصاً کواتین کی صحت اور انکی بیماریوں سے متعلق 'Sexual and reproductive health' کے موضوع پر یہاں گروپ سنٹر سی آر پی ایف بن تالاب میں 07.04.2019 سے 08.04.2019 تک ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔زیر سرپرستی ویلفیئرایسو سی ا یشن آف سی آر پی ایف ( CWA)، یہ پروگرام ابتدا میں دہلی میں منعقد کیا گیا لیکن اب یہ ریجنل CWAمیں جے اینڈ کے زون ،سی آر پی ایف جموں میں منعقد کیا گیا ہے۔ پروگرام کے پہلے ہی دن مہمان خصوصی سربراہ CWA، جے اینڈ کے زون ،سی آر پی ایف جموںسمتا سندھو مہمان خصوصی تھی، صدر ر ایف او جی ایس آئی ڈاکٹر سدھا شرما ،زونل نائب سربراہ CWA، جے اینڈ کے زون ،سی آر پی ایف جموںانیتا برنوال،سنیتا سنگھ اور مونیکا سنگھ نے روائتی لیمپ روشن کرکے پروگرام اکا فتتاح کیا۔ سربراہ گروپ سنٹر CWA، سی آر پی ایف بن تالابنے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ سربراہ CWA، جے اینڈ کے زون ،سی آر پی ایف جموںسمتا سندھونے شرکا سے صدر CWA CRPF ڈاکٹر منو بھٹناگر کے پیغام کے بارے اور پروگرام کے مقاصد کے بارے میں جانکاری دی۔جموں کے متعدد ہسپتالوں خصوصاً جی ایم سی ایچ کے خصوصی ڈاکٹروں نے خواتین کو جنسی بیماریوں سے متعلق جانکاری دی۔پروگرام میں ڈاکٹر سریندر کمار، ڈاکٹر انیل مہتہ، ڈاکٹر میتا گپتا، ڈاکٹر سندیپ کور، اور ڈاکٹر سونیکا گپتا نے شرکت کی۔پروگرم میں جموں کے یونٹ کے سی آر پی ایف اہلکاروں ، کیندریہ ودیالیہ بن تالاب کے اساتذہ اور طلاب نے بھی شرکت کی۔ہیلتھ بیداری پروگرام کے حصہ کے طور پر لیڈیز اور طلاب کا کمپوزٹ ہسپتال ،سی آر پی ایف بن تالاب میں مفت طبی چیک اپ کیا گیا ۔پروگرم میں آئی جی (میڈیکل ) کمپوزٹ ہسپتال ،سی آر پی ایف، بن تالاب ڈاکٹر وی کے سنگھ کی کارکردگی قابل ستائش تھی۔پروگرام کا اہتمام ڈی آئی جی ،سی آر پی ایف گروپ سنٹر بن تالاب ایس پی سنگھ کی نگرانی میں کیا گیا ،جس میںڈپٹی کمانڈنٹ دنیش کمار نے دیگر افسروں و اہلکاروں اوران کے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔