عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// شوپیان ضلع میں ایک سی آر پی ایف اہلکارکی ایک کیمپ کے اندر موت ہوگئی۔ حکام نے بدھ کو بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل سریندر سنگھ، جس کا تعلق حیدرآباد سے ہے، منگل کی رات دیر گئے شوپیان کے زینہ پورہ سی آر پی ایف کیمپ میں بے ہوش ہوگیا۔سنگھ کو زینہ پورہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سنگھ کی موت کی وجہ جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔