جموں //سی آر پی ایف نے ملک بھر میں اپنا 80واں یوم تاسیس منایا ۔اس سلسلہ میں گروپ سنٹر سی آر پی ایف ،بن تالاب میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،جس میںڈی آئی جی سی آر پی ایف جے اینڈ کے زون بھوپیندر سنگھ نے فورس کے اُن شہیدوں کوخراج عقیدت ادا کیا ،جنھوں نے پلوامہ حملہ میں شہادت پائی ۔ س موقعہ پر سپورٹس پروگرام جیسے کہ والی بال اور کرکٹ میچوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اسکے علاوہ کیمپ کے احاطہ میں ایک مصوری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔پروگرام کا اہتمام ڈی آئی جی، گروپ سنٹر سی آر پی ایف بن تالاب ایس پی سنگھ کی رہنمائی میں کیا گیا ۔پروگرام کے دوران گروپ سنٹر سی آر پی ایف ،بن تالاب کے کمانڈنٹ ایرڈن ایکا ،ڈپٹی کمانڈنٹ دنیش کمار و دیگر افسران و فورس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔