جموں//ریاستی حکومت نے انتظامیہ اور پولیس میں تبادلوں اور تقرریوں کے احکاما ت صادر کئے جس کے دوران 2ایس ایس پیز کو ڈی آئی جی کے عہدوں پر ترقیوں کی منظوری دی گئی۔ ایم راجو کمشنر سٹیٹ ٹیکسز کو مینجنگ ڈائریکٹر پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن JKPCCلگایا گیا ہے ، وہ وقار مصطفی شونٹھو کی جگہ لیں گے جنہیں محکمہ تعمیرات عامہ میں رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکس پردھمن کرشن بھٹ تا حکم ثانی کمشنر سٹیٹ ٹیکس کا اضافی کام بھی دیکھیں گے۔ سیکرٹری قانون ، انصاف و پارلیمانی امور عبدالمجید بٹ ، جن کے پاس سیکرٹری قانون ساز کونسل کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کر کے سیکرٹری کواپریٹو تعینات کیا گیا ہے ، انتظامی سیکرٹری قبائلی امور کو چارج بھی اضافی ان کے پاس رہے گا۔ یہ محکمہ ابھی تک سیکرٹری سوشل ویلفیئر کے پاس تھا۔ مظفر احمد وانی سپیشل سیکرٹری لیگل، محکمہ داخلہ کو سیکرٹری قانون ساز کونسل لگایا گیا ہے ۔ اچھل سیٹھی سپیشل سیکرٹری قانون، جسٹس و پارلیمانی امور تاحکم ثانی محکمہ کے انتظامی سیکرٹری کا کام کاج بھی سنھالیں گے۔ ادھرریاستی محکمہ داخلہ کی جانب سے یہاں جاری ایک حکمنامہ کے مطابق ڈوڈہ کشتواڑ رام بن رینج کے ڈی آئی جی رفیق الحسن کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی آرمڈ جموں کے خالی عہدہ پر تعینات کیا گیا ہے ، بھیم سین توتی، ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ رینج کو ڈوڈہ ، کشتواڑ رام بن رینج کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ ایس ایس پی جموں وویک گپتا کو جموں سانبہ کٹھوعہ کا ڈی آئی جی بنایا گیا ، تاہم ایس ایس پی جموں کا اضافی چارج بھی فی الحال ان کے پاس ہی رہے گا۔ اینٹی کورپشن بیورو سے حال ہی میں واپس بلائے گئے ایس ایس پی محمد سلیمان چودھری کو ادہم ریاسی رینج کا انچارج ڈی آئی جی مقرر کیا گیا ہے ۔گردھاری لال ایڈیشنل ایس پی پولیس کنٹرول روم جموں کو ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ تعینات کیا گیا ہے ، وہ ماسٹر پوپسی کی جگہ لیں گے جنہیں اگلی پوسٹنگ کیلئے پولیس ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔