کلکتہ/ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی کو بدھ کے روز اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد کلکتہ کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دوپہر بعد سینے میں درد کی وجہ سے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ گانگولی کو گزشتہ دو جنوری کو بھی سینے میں درد کے بعد کلکتہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں ان کا تقریباپانچ دن تک علاج کیا گیا اور سات جنوری کو چھٹی دی گئی۔ اس وقت انہیں جم میں ورک آوٹ کرتے وقت ہلکے دل کا دورہ پڑا تھا اور انہیں اسپتال میں لے جایا گیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق گانگولی کی تین شریانوں میں رکاوٹ آگئی تھی ان میں سے ایک شریان 90 فیصد تک بند تھی۔اس وجہ سے گانگولی کو انجیوپلاسٹی سے گزرنا پڑا تھا اور انہیں ایک اسٹنٹ لگایا گیا تھا۔ (یواین آئی)