کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کو وادی کشمیر سے جوڑنے والی واحد سنتھن اننت ناگ قومی شاہراہ گزشتہ 7ماہ سے مسلسل بند ہے ہے جسکے سبب عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ جہاں مڑواہ ، واڑون و کشتواڑ کی عوام مسلسل اس شاہراہ کو کھولنے کی مانگ کررہی ہے لیکن باجود اسکے ابھی تک اسے کھولا نہیں گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اس سڑک پر امسال جنوری میں ہی برف ہٹانے کا کام شروع کیا تھا اور اس شاہرہ کو مارچ کے پہلے ہفتے میں کھولنے کا امکان تھا لیکن تین ماہ گزر جانے کے بعد بھی اسے آمدرفت کے قابل نہیں بنایا جاسکا۔ضلع ترقیاتی کونسل ممبر مڑواہ ظفر اللہ نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمی کی بات ہے کہ جہاں عوام کرونا وائرس کی وبائی بیماری سے پریشان ہے وہیں مڑواہ و واڑون کی عوام اس مشکل وقت میں سڑک رابطہ بند ہونے سے پریشان ہے ۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے بات کی ہے اور امید ہے کہ اس سڑک کو جلد کھولاجائے گا۔پی ڈی پی کے ضلع میڈیا انچارج ارشد گیری نے بتایا کہ جہاں ہر رروز ہزاروں کی تعداد میں لوگ جموں کشمیر میں داخل ہورہے ہیں لیکن بدقسمی سے ہمارے اپنی عوام کیلئے شاہرائیں بند رکھی جارہی ہیںجبکہ اس وقت مریضوں کو سخت دشواریاں ہورہی ہے جو اپنے بہتر علاج و معالجے کیلئے سرینگر کے ہسپتالوں
کارخ کرنا چاہے ہیں لیکن سڑک بند ہونے سے وہ سخت پریشان ہے۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کو کم از کم مریضوں کیلئے اس سڑک کو جلد بحال کرناچاہئے۔سماجی کارکن نصیر احمد باغوان نے کہا کہ اس وقت خطہ چناب کے مریض سرینگر کے ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جبکہ راستہ بند ہونے سے انھیں سخت مشکلات ہورہی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگرچہ سڑک کھلی ہے لیکن باجود اسکے اس پر ٹریفک کو بحال نہیں کیا جارہے جو عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔انھوں نے ایل جی انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سے اس سڑک کو جلد بحال کرنے کی مانگ کہ تاک اس وبائی بیماری کے دوران انھیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔