اقوام متحدہ// اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹیرس نے کورونا وبا کے بعد سیاحتی شعبہ کو مستقل طریقے سے بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گوٹیرس نے منگل کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) اور سیاحت پر اپنی پالیسی کی مختصرا تفصیلات کی ابتدا کے دوران ایک ویڈیو پیغام میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ’’یہ ضروری ہے کہ ہم سیاحت کے شعبہ کی تعمیر نو کریں لیکن یہ ایک طرح سے محفوظ، انصاف پر مبنی اور آب وہوا کے مطابق ہونا چاہئے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کی صنعت نے لاکھوں لوگوں کو معاش فراہم کیا ہے لیکن سفری تجربات کو اس انداز میں کرنا چاہئے جو میزبان کمیونٹیوں ، کارکنوں اور مسافروں کے لئے محفوظ ہو۔ گوٹیرس نے سیاحت میں پائیدار اصلاحات کو یقینی بنانے کے لئے پانچ ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی ہے ۔ ان میں کوویڈ ۔19 کے سماجی و معاشی اثرات کو کم کرنے ، سیاحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ٹکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے ، سیاحت کی قدر کی پوری چین میں لچک پیدا کرنے ، پائیداری اور سبز ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی تائید کرنے میں سیاحت کو قابل بنانے کے لئے شراکت کرنا شامل ہے ۔(یواین آئی)