سکمز میں دل کی پیچیدہ بیماریوں پر لائیو ورکشاپ تین مریضوں کا کامیابی سے آپریشن کیا گیا

 پرویز احمد

سرینگر//شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں سی وی ٹی ایس کے شعبہ نے شعبہ کارڈیک سرجری، میکس ہسپتال، نئی دہلی کے اشتراک سے دل کی پیچیدہ بیماریوں پر دو روزہ لائیو ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے تعلقات عامہ افسر نے پیر کو کہا کہ تین مریضوں میں والوولر دل کی بیماری اور شدید LV dysfunction کے ساتھ پیچیدہ کورونری دمنی کی بیماری کی تشخیص ہوئی۔افسر نے بتایا کہ لائیو ورکشاپ کے دوران ڈاکٹر راجیش ملہوترا، پروفیسر جی این لون، ڈاکٹر رتنا ملک، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر فاروق گنائی، ڈاکٹر زبیر اشرف، ڈاکٹر ندیم النذیر، ڈاکٹر ہارون اور ٹیم کے دیگر اراکین کے ذریعہ تمام مریضوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا، “بے ہوشی کی دوا کا بیک اپ ڈاکٹر سنجوئے کمار ماجھی (میکس، ہسپتال)، پروفیسر شوکت گورکو، ڈاکٹر اقرا نذیر (SKIMS) اور ان کے دیگر ٹیم ممبران نے فراہم کیا ۔”انہوں نے کہا کہ ٹیم کو تکنیکی طور پر لطیف کرپال، فردوس احمد، آصف احمد، شمیم، میما، مہک، شکیلہ، سبززار، بلال، رافعہ، لیکھراج، عرفان اور دیگر نے مدد فراہم کی۔ہیڈ CVTS نے بتایا کہ تینوں مریضوں کا آپریشن تقریباً 1.5 لاکھ روپے کی لاگت سے کیا گیا، جو کہ ملک کے دوسرے کارڈیک سینٹرز میں ہونے والی لاگت سے بہت کم ہے۔انہوں نے کہا”تمام 3 مریض ٹھیک ہیں اور انہیں کچھ دنوں میں فارغ کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر لون نے ورکشاپ کے دوران تعاون کے لیے انتظامیہ، اپنی ٹیم کے تمام اراکین، وزارتی عملے اور معاون محکموں جیسے کارڈیالوجی، اینستھیزیالوجی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا، “۔