گاندربل//ارشاد احمد//شیر کشمیر یونیورسٹی ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کی جانب سے شہامہ کیمپس کے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں آر ایف آئی ڈی ٹکنالوجی کے ساتھ نئی خودکار اور ڈیجیٹلائزڈ لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔ورلڈ بنک کی جانب سے اس سلسلے میں رقومات فراہم کی گئی جو کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات کیNAHEP تخلیق کا حصہ ہے۔اس جدید ترین ٹیکنالوجی آریف آئڈی یا تیز رفتار لائبریریوں کے لئے ایک ڈیجیٹائزڈ آٹومیشن سسٹم ہے جس میں تیزی سے چیک ان اور چیک آؤٹ کو قابل بناتا ہے اور کم سے کم انسانی رابطے والی کتابوں کی موثر واپسی ہوتی ہے۔شیر کشمیر یونیورسٹی ایگریکلچر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ اینڈPI NAHEPکے سربراہ پروفیسر نذیر احمد گنائی نے لائبریری کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر سربراہ فیکلٹی پروفیسر ایم اے پال اور مختلف شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ لائبریرین نذیر احمد نے لائبریری میں تیار کردہ جدید ترین سہولیات کا پس منظر پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کس طرح یہ سہولیات ان کتابوں کو جاری کرنے اور وصول کرنے کے کام کو کم کرسکتی ہے جو طالب علم خود آر ایف آئی ڈی کرلوسکر نظام میں سمارٹ کارڈ استعمال کرکے انجام دے سکتا ہے۔یہ سہولت تخلیق کی گئی ہے جس سے کتابوں کی چوری،غلط بیانی اور غیر مناسب ذخیرے کی روک تھام ہوگی۔اسسٹنٹ لائبریرین ایف وی ایس سی اینڈ ایچ شبنم کونثر نے مقررین کو بتایا کہ لائبریری میں دس ہزار کتابیں، دو ہزار پانچ سو رسالے اور دو سو پچاس مقالے آر ایف آئی ڈی کو ٹیگ کیا گیا ہے اور ان کے لئے طلباء اور اساتذہ کو تین سو سمارٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔ اساتذہ کے ڈین نے اپنے خطاب میں لائبریری میں طلباء کو راغب کرنے کے لئے ذہین ، جمالیاتی اور آرام دہ لائبریری ماحول کی ضرورت کا اظہار کیا۔