سڑک کی تعمیر کے دوران دیوار گرنے سے 3 مزدور زخمی

عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کی علاقہ مغل میدان میں منگل کی بعد دوپہر کو سڑک پرکام کررہے مزدور اس وقت زخمی ہوئے جب دیوار کا حصہ ڈھہ گیا جسکے بعد انھیں فوری طور پی ایچ سی چھاترو منتقل کیا گیا جسکے بعد انھیں مزید علاج و معالجے کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ دوپہر تین بجے پیش آیا جب کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ کو تعمیر کررہی این ایچ آئی ڈی سی ایل کے سب کنٹریکٹر مغل میدان میں سڑک کشادگی کا کام کررہے تھے کہ اس دوران دیوار کا حصہ ڈھہ گیا جسکے سبب تین مزدور اسکی زد میں آئے جن میںسے ایک شخص کو شدید جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں۔حادثے کے فوراًبعد مقامی لوگوں و پولیس نے بچائو کاروائی کا عمل شروع کیا۔

زخمی افراد کی شناخت غلام بخشی ، محمد اسحاق و ارشاد احمد ساکنان مارٹھ چھاترو کے طور ہوئی جنکا علاج جاری ہے۔ جبکہ ارشاد احمد کو مزید علاج و معالجے کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او چھاترو سمیراحمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر 67/22زیردفعہ 336/337 آئی پی سی پولیس تھانہ چھاترو میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔