بھدرواہ //سڑک کے ایک حادثہ میں اُس وقت 62 سال کا معمر لقمہ اجل بن گیا جب وہ اپنی گاڑی چلا رہا تھا اور ڈوڈہ کے نزدیک اسکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق آلٹو کارزیر نمبر JK06A-2531 ، جس میں وہ جودھ پور سے ڈوڈہ کی جانب رواں تھا کہ محلہ بھاٹا کے نزدیک اسکی گاڑی سڑک سے 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس نے اطلاع پاتے ہی فوری طور با آبا د کاری کی کاروائی شروع کی اور ڈرائیور کو تباہ ہوئی گاڑی سے باہر نکالا ۔ ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈوڈہ افتخار احمد کے مطابق معمر ڈرائیور کو فوری طور ضلع ہسپتال ڈوڈہ پہونچایا ،جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔متوفی کی شناخت خوشی رام رکوال ،عمر62سال، ولد نند رام ،ساکنہ موضع جودھ پور، ڈوڈہ کے بطور کی گئی ہے۔پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر112درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔