سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموں وکشمیر کیلئے پی ایم جی ایس وائی (3)پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر و تجدید پر تفصیلی غوروخوض ہوا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلر اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلرکو مدعو کیاگیا تھا جنہوںنے ضلع کے عوام کی نمائندگی کی۔ پی ایم جی ایس وائی بڈگام کے ایگزیکٹیو انجینئر نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور ڈی ڈی سی و بی ڈی سی کو پی ایم جی ایس وائی IIIپروگرام ، جو رورل روڑس انفراسٹرکچکر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (RRIDA)دہلی کے مقاصدکے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ایگزیکٹیو انجینئر سہیل بیدار نے میٹنگ کے بارے میں کہاکہ یہ اپنی نوعیت کی ایسی پہلی میٹنگ تھی جس میں نئی سڑکوںکے منصوبوں کی تکنیکی اہمیت اور جوازیت اور تفصیلات پی ایم جی ایس وائی انجینئروں نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ دی اور تجاویز بھی حاصل کی گئیں تاکہ ان کو منصوبوں میں شامل کیا جائے۔