سپوٹس کونسل جموں کشمیرکوکھیل سرگرمیوں کامرکزبنانے کے مشن پرگامزن انڈر16لڑکوں کی ٹیم کاانتخاب سرینگر اورجموں میں ہوگا

سرینگر//جموں کشمیرسپورٹس کونسل مرکزی زیرانتظام علاقہ کو کھیل سرگرمیوں کامرکزبنانے کے مشن پرگامزن ہے اور اسی سلسلے کی کڑی کے تحت مائی یوتھ مائی پرایڈبینر کے تحت منعقدہ کھیل سرگرمیوں میں ٹگ آف واراوراتھیلیٹکس کااہتمام گورنمنٹ بائز ہائز اسکینڈری سکول بشنہ میں کیاگیاجس دوران ڈسکس ٹھرو،شاٹ پٹ 100 اور 200 میٹر لڑکوں اورلڑکیوں کے منعقد ہوئے۔ادارے کی سربراہ ریکھارانی نے تقریب کی صدارت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں پرلازم ہے کہ وہ کھیلوں کے فوائد کا اپنے دوستوں اور کنبے میں چرچا کریں اور زیادی سے زیادہ نوجوانوں کوکھیلوں کی طرف راغب کریںتاکہ وہ منشیات اور دیگر برائیوں سے دوررہیں۔

 

 

سکول کے طلاب کو دوٹیموں میں تقسیم کیاگیاتھااورٹگ آف وار کافائنل میچ11ویں اور10ویں جماعت کے درمیان کھیلاگیا جس میں 11ویں جماعت نے 2:1 سے فتح حاصل کی۔سکول کی خاتون سٹاف بھی دوٹیموں میں تقسیم تھی اور ان میں بھی ٹک آف وار ہوا،جسے سینئرٹیم نے2:1. سے جیتا۔اس دوران 100میٹر کے سپرنٹ میں نتن کمار،آرین اور نکھل نے پہلی تین پوزیشن حاصل کئے جبکہ 200میٹر کی دوڑ میں ابی، جاوید اور گوری کمار نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔ اس دوران ارون ملہوترہ سابق بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی اور آئی اے ایف ایف ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبر نے کہا کہ انڈر16بائزٹیم کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کازونل کیمپ سرینگر اور جموں میں منعقد ہوں گے۔سرینگر میں ٹرائیل سنتھٹک ٹرف فٹبال سٹیڈیم جبکہ جموں میں منی سٹیڈیم میں ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ انڈر 16 قومی ٹیم بھوٹان میں ایس اے ایف ایف چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔ سیکریٹری سپورٹس کونسل نے اس دوران حکام کو ہدایت دی کہ وہ کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ہرممکن سہولیت دستیاب رکھیں۔