بائچنگ بھوٹیا فٹ بال سکول | 29اپریل کوسرینگر میں ٹرائلز کا انعقاد کرے گا

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// بایچنگ بھوٹیا فٹ بال سکول ((بی بی ایف ایس) 28 اپریل کو پولو گراؤنڈ میں اپنی اکیڈمی پروگرام کیلئے ٹرائلز کا انعقاد کرے گا۔یکم جنوری 2007 سے 31 دسمبر 2014 کے درمیان جنمے کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ رپورٹنگ کا وقت 8بجے اور فٹ بالروں کو اپنے کٹ اور ایک درست سرکاری شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہے۔ شرکاء کیلئے 100روپے کی رجسٹریشن فیس لاگو ہے۔BBFS کے شریک بانی اورمعروف فٹ بالر بایچنگ بھوٹیا نے کہا’’نوجوان کھلاڑیوں کو صحیح مواقع حاصل کرنے اور پیشہ ور فٹبالر بننے کیلئے انہیں کم عمری سے ہی کھیلوں کے ایک اچھے نصاب میں داخل ہونا چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بی بی ایف ایس ریذیڈنشل اکیڈمی کے ٹرائلز باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے پروگرام میں شامل ہونے اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو حاصل کرنے کیلئے تربیت دینے کا ایک بہترین موقع ہے۔بی بی ایف ایس رہائشی اکیڈمی ٹرائلز کا آئندہ ایڈیشن ایک بار پھر ملک کے تمام حصوں کا احاطہ کرے گا۔