سرینگر//جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کی سیکریٹری نزہت گل نے کھیل سہولیات کوقومی سطح کی سہولیات کے برابرترقی دینے کیلئے بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں متعدد کھیل میدانوں، اندور سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ نزہت گل نے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد سے ضلع میں کھیل سہولیات سے متعلق میٹنگ کی۔ ضلع میں نئی کھیل سہولیات کیلئے یہ فیصلہ لیاگیا کہ واٹر سپورٹس، باکسنگ اور ریسلنگ سرگرمیوں کیلئے اراضی کے حصول کیلئے ترجیح دی جائے۔ انہوںنے سپورٹس کلب کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں کھیل سرگرمیوں اور منشیات مخالف مہم میں سرگرم رول ادا کرنے پر زور دیا۔ نزہت گل نے شیر کشمیر سپورٹس سٹیڈیم بانڈی پورہ کا دورہ کیا اورصوبہ کشمیر کے تعمیراتی شعبہ کے انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ پولین کو زیادہ خوبصورت بنائیں اور کھلاڑیوں کے کپڑے بدلنے کے کمروں کو منہدم کریں۔ انہوںنے یہ بھی ہدایات دیں کہ وہ نئے بلاک کی تعمیر کریں جس میں باکسنگ اور ٹیبل ٹینس کی سہولیات میسر ہوں۔ نزہت گل نے خوشحال سپورٹس سٹیڈیم سوپور کا دورہ کرتے ہوئے موقع پر ہدایات دیں کہ وہ فوری طور پر ٹرف وکٹ اور syntheticوالی بال کورٹ کو تعمیر کریں۔ انہوں نے پولین بلاک کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے اور مشینری کی خریداری کی ہدایت دی۔ انہوںنے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کوکھیل سرگرمیوںحصہ لینے کیلئے مائل کریں اور تمام مدد کرنے کایقین دلایا ۔ انہوںنے کھلاڑیوں کے مطالبات سنے اور ان کو حل کرنے کا یقین دلایا۔ نزہت گل نے شادی پورہ کا دورہ کیا اور سمبل سپورٹس سٹیدیم میں سہولیات کا جائزہ لیا اورہدایت دی کہ وہ کھلاڑیوں کیلئے پینے کے صاف پانی کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے صاف و شفاف ہوا کیلئے exhaust پنکھے لگانے اور انڈور سپورٹس ہال میںکو مزین بنانے کی ہدایات دیں۔ نزہت گل کے ہمراہ چیف اکائونٹس آفیسر سپورٹس کونسل ڈاکٹر ظفر اقبال، ایگزیکٹیو انجینئر سی ڈی کے اقبال احمد، عرفان احمد ، تکنیکی افسر اور نزہت فاروق ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر کشمیر اور دیگر افسران موجود تھے۔