جموں// سٹی چوک جموں میں ایک روزہ آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام سول ڈیفنس جموں نے کیاتھا۔ آگاہی کیمپ میںماسک اور سینیٹائزرز کو مقامی علاقوں کے دکانداروں / پیدل چلنے والوں میں تقسیم کیا گیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے بیداری کیمپ میں شرکت کی اور لوگوں کو معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک پہننے کے لئے رہنمائی کی گئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجیش کمار (Dy.SP.)نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاپرواہی سے گریز کریں اور حکومت کی طرف سے جاری ہدایت نامے پر عمل کریں۔ انہوں نے مقامی لوگوں کو سول ڈیفنس تنظیم میں شامل ہوکر معاشرے کی خدمت کے لئے اچھے انسان بننے کا مشورہ بھی دیا۔