نیوز ڈیسک
جموں//جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تفتیشی ایجنسی(SIA) کا پہلا یوم تاسیس میران صاحب جموں میں منایا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ مہمان خصوصی تھے۔سپیشل جی پی کرائم جے اینڈ کے اے کے چودھری، اے ڈی جی پی سیکورٹی ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال، اے ڈی جی پی کوارڈ ینیشن دانش رانا، اے ڈی جی ریلوے سنیل کمار، ڈائریکٹر اے سی بی آنند جین، آئی جی پی بی ایس ایف جموں ڈی کے بورا، آئی جی پی غریب داس، آئی جی پی ہیڈکوارٹر بی ایس توتی، آئی جی پی سی آئی ڈی جموں و کشمیر ایم این تیواری، آئی جی پی ٹریفک تجندر سنگھ، ڈی آئی جی جے ایس کے رینج وویک گپتا، ڈی آئی جی بی ایس ایف ایس پی ایس سندھو، ڈی پی ٹی شریدھر پاٹل، ایس او ٹو آئی جی پی ٹیک مس سرگن شکلا، ایس ایس پی ایس آئی اے شیو کمار، سینئر پراسیکیوشن افسران اور مختلف ونگز، اضلاع کے دیگر گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ افسران نے تقریب میں شرکت کی۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایس آئی اے کے پہلے سال کی تکمیل پر سپیشل ڈی جی پی اور تمام افسران و جوانوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر اپنی پہلی سالگرہ منانے والا کوئی بھی مشکل کے ساتھ چل رہا ہو تا ہے لیکن اس ونگ کا کام کاج افسران اور ایس آئی اے کے لیڈر کی توانائی اور جوش کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے ہمارے پاس جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے متعلق کیس میں تفتیشی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے قومی تحقیقاتی ایجنسی کے طور پر این آئی اے موجود تھی لیکن آج یہ کہتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے پاس ایس آئی اے ہے اور یہ اپنے آپ میں ایک کامیابی ہے۔ ونگ بہت کم وقت میں اپنا نام کمانے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کام کے پہلے سال کے دوران ایس آئی اے نے خصوصی نوعیت کے 450 کیسوں کی تحقیقات کی ہے جس میں مجموعی طور پر 65 فیصد کی شرح سے کیسوں کو تکمیل تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے یونٹ کے تمام افسران کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس نے ضلعی سطح پر ایس آئی یو کے نام سے ایک نیا تفتیشی یونٹ کا قیام عمل میں لایا ہے اور مزید کہا کہ یہ یونٹ بھی یو اے پی اے کیسوں کی تفتیشی عمل کی تکمیل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی اے، ایک نئے قائم کردہ تفتیشی ونگ نے جموں و کشمیر پولیس کے سی آئی ڈی ونگ میں بہت زیادہ ویلیو ایڈیشن لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہSIA جموں و کشمیر پولیس کے ایک مضبوط تفتیشی بازو کے طور پر ابھرا ہے اور ایس آئی اے امن دشمن عناصر میں جس طرح کا خوف پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے وہ زبردست ہے۔ سنگھ نے کہا کہ پی ایچ کیو اس ونگ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے بعد ڈی جی پی نے سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی کے ذریعہ میمنٹو پیش کئے۔شکریہ کا ووٹ آئی جی پی سی آئی ڈی مہندر ناتھ تیواری نے پیش کیا اور ڈی وائی ایس پی ایس آئی اے بھردواج نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ ایس ایس پی ایس آئی اے جموں شیو کمار نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس دوران اپنے خطاب میں، سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین نے ڈی جی پی جموں و کشمیر کا اس تقریب میں شرکت پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ اچھے کام کو اجاگر کرنے اور ان پر روشنی ڈالنے کی تجویز خود کو ہماری ذمہ داریوں کے بارے میں یاد دلانے کی ایک پہل ہے۔ انہوں نے دشمنوں کی فوجی صلاحیتوں کو کم کرنے میں گزشتہ 30 سال کے دوران جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے دکھائی گئی توانائی اور ہینڈ ورک کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بار جموں و کشمیر میں ریکارڈ کم عسکریت پسندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بندوق اٹھانے والے سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ وہ ایک ماحولیاتی نظام کے طور پر دہشت گردی کو لاجسٹک، مالیاتی، نظریاتی سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نظریے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشکل کام ہے لیکن ناممکن نہیں۔