جموں//سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ” گاﺅں گاﺅں آیوشمان “ کے اِقدام کا مقصد جموںوکشمیر میں آیوشمان بھارت کا رڈ وں کو مہیاکرنا ہے جس میں لوگ جوش و جذبے سے شرکت کر رہے ہیں۔اِس اِقدام کا آغاز جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں ایک ایک بلاک میں کیا گیا ہے۔اِس مہم کا بنیادی مقصد جموںوکشمیر کے اضلاع کے مختلف بلاکوں میں 15 جولائی 2021ءسے 19 جولائی 2021ءتک شروع ہونے والے ہر اہل مستفید کی رجسٹریشن کرنا ہے۔جس میں جموں اضلاع کے پہلے مرحلے میں بھلیسہ (ڈوڈہ) ، ارنیہ (جموں) ، باگگن (کٹھوعہ) ، درب شالہ (کشتواڑ) ، بفلیاز (پونچھ) ، درہال (راجوری) ، بٹوت (رام بن) ، بھو ماگ (ریاسی) ، بڑی براہمنا(سانبہ) اور چنونٹا (اودھمپور )شامل ہیں ۔اِسی طرح صوبہ کشمیر میں بیجی بہاڑہ ( اننت ناگ ) ، ارین ( بانڈی پورہ ) ،بونیار ( بارہمولہ ) ، بی کے پورہ ( بڈگام) ، لار ( گاندربل)، ڈی ایچ پورہ( کولگام ) ، ہندواڑہ (کپواڑہ )،اچھاگوزہ ( پلوامہ) ، حرمین ( شوپیان ) اور کھنموہ( سری نگر ) شامل ہیں۔تمام اہل مستفید اَفراد کو آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی ایس ای ایچ اے ٹی سکیم کے تحت اِندراج کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ، سی ایس سی کے ذریعے فائدہ اُٹھانے والوں کی سپاٹ رجسٹریشن کے لئے ایک کیمپ لگایا گیا تھاجہاں وی ایل ای کی صد فیصدرجسٹریشن کو یقینی بنایا گیا ہے اور گراس روٹ سطح پربیداری کی سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔پی آر آئی نے وی ایس ایل اِی کے ساتھ گھر گھر مہم بذریعہ آشا شروع کی ۔ یہ مہم متعلقہ علاقوں کے پی آر آئی نمائندوں کے ساتھ ہم آہنگی سے چلائی گئی۔ اس اِقدام میں ایس ای سی سی کے ڈیٹا بیس سے غائب کنبوں یا ممبروں کی کل تعداد پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ اِقدام ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولوکی مجموعی رہنمائی کے تحت چلایا جارہا ہے جو اے بی پی ایم جے اے وائی اور اے بی پی ایم جے اے وائی ایس ای ایچ اے ٹی کی عمل آوری پر نگرانی کر رہے ہیں۔سی اِی او سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ڈاکٹر ساگر ڈائی فوڈنے اِس اقدام پر اطمینان کا اِظہار کیا اور انہوں نے تمام سی ایم اوز کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں اُن پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائےں کہ تمام مستفید اَفراد کو اِندراج کیا جائے۔