عظمیٰ نیوزڈیسک
خرطوم//سوڈانی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ پورٹ سوڈان ایئرپورٹ پر شہری ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثے میں 4 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران “تکنیکی خرابی” کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔ ایک بچہ اس حادثے میں بچ محفوظ رہا۔قابل ذکر ہے کہ مشرقی سوڈان کا پورٹ سوڈان ایئرپورٹ فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جاری جنگ سے متاثر نہیں ہوا ہے۔العربیہ اور الحدث چینلز کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے پورٹ سوڈان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اینٹونوف سویلین ٹرانسپورٹ طیارے میں عام شہری اور فوجی اہلکاروں سمیت تقریباً 20 افراد سوار تھے۔سوڈانی فوج کے ترجمان نے عندیہ دیا کہ شمالی ام درمان اور بحری میں کامیاب خصوصی آپریشن کیے گئے۔”بحری میں اتوار کو ریپڈ سپورٹ فورسز کی 4 کاروں کو تباہ کردیا گیا۔فوج نے رھید النوبہ کے مقام پر سریع الحرکت فورسز پر 13 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ “ریپڈ سپورٹ فورسز نے ہفتے کے روز المعمورہ اور آرکوپیٹ کے علاقوں پر 11 میزائلوں سے بمباری کی۔”فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل کے وسط میں شروع ہونے والی لڑائیاں دارالحکومت خرطوم اور اس کے نواحی علاقوں اور مغربی دارفر کے علاقے میں زیادہ شدت سے جاری ہیں۔