اننت ناگ//مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری ڈرنکنگ واٹر اینڈ رورل سنیٹیشن ارون بروکا نے متعلقہ اَفسران کے ہمراہ اننت ناگ کا دورہ کیا اوراُنہوں نے متعلقہ اَفسران کی میٹنگ میں پروگرام ، مرکزی معاونت والی سکیموں اور سوچھ بھارت مشن ( ایس بی ایم ) مرحلہ دوم کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈی ڈی سی چیئرمین محمد یوسف گورسی ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ڈائریکٹر رورل سنٹیشن طارق احمد گنائی ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، اے سی ڈی عدیل سلیم ، ی ڈی اوز اور دیگر متعلقہ اَفراد نے شرکت کی۔اِس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری نے سوچھ بھارت مشن ( ایس بی ایم) کے مختلف پہلوئوں اور اس سے وابستہ اجزأ کا جائزہ لیا ۔جس میں انہیں اس کی موجودہ صورتحال اور پوزیشن کے بارے میں جانکاری دی گئی۔انہوں نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میںکام کرانے پر زور دیا تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں۔انہوں نے تمام معاملات کو مقررہ مدت میں حل کرنے کے لئے ہم آہنگی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ایڈیشنل سیکریٹری نے پلاسٹک سے پاک رورل اِنڈیا ، سوئل ہیلتھ ، مناسب دیہی حفظانِ صحت اور سالڈ لیکوڈ مینجمنٹ کے لئے کوششیں کرنے پربھی زور دیا۔اُنہوں نے سوچھ بھارت مشن مرحلہ اوّل میں ضلع کو قابل ستائش کاموں کی سراہنا کی اور ایس بی ایم مرحلہ دوم کے دوران مزید علاقوں پر توجہ دینے کے لئے کہا۔