سوپور//سوپور کاایک بائیس برس کا نوجوان لاپتہ ہوا ہے اور اس کے کنبے والوں نے اُسے گھر لوٹ آنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام الناس اور حکام سے اس کا کھوج لگانے میں ان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔کنبے والوں کے مطابق وسیم احمد لون ولدنذیراحمد لون ساکن ہتھلنگو گزشتہ تین روز سے لا پتہ ہے۔گھروالوں کے مطابق انہوں نے اس کا کھوج لگانے کی ہرممکن کوشش کی اور اُسے ہرممکنہ جگہ تلاش کیالیکن اُس کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا۔انہوں نے وارپورہ پولیس پوسٹ میں اس سلسلے میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔انہوں نے جنگجو گروپوں سے بھی کہا ہے کہ اگرو ہ کسی گروپ کے ساتھ ہے تو اُسے برائے مہربانی گھر جانے دیاجائے کیوں کہ ان کا اس کے سوا کوئی سہارانہیں ہے۔