سوپور+بارہمولہ//دوروز قبل ایک زیرتعمیرمکان کی چھت سے گرکرشدیدزخمی ہونے والا ترکھان زندگی کی جنگ ہارگیا۔ادھرشیری ناروائوبارہمولہ میں ایک ترکھان مکان کے چھت پر کام کرنے کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔40سالہ فارو ق احمد چنگا ولد حبیب اللہ ساکنہ چنگا محلہ آرم پورہ سوپور منگل کے روز قصبہ سوپورکے مہاراج پورہ میں ایک زیرتعمیر مکان کی چھت بناتے ہوئے اچانک پھسل کر سیدھے زمین پرگرگیاتھا۔اس ترکھان کوسب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایاگیا تاہم یہاں سے اس کونازک حالت میں سری نگرمنتقل کیاگیا ۔بتایا جاتاہے کہ صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں مسلسل دوروز تک موت وحیات کی کشکمش میں مبتلاء رہنے کے بعد فاروق احمد جمعرات کی صبح زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھا ۔اس دوران بشیر احمد نجار نامی ترکھان جمعرات کو شیری علاقے میں ایک رہائشی مکان کے چھت پر کام کرہا تھا ۔ اس دوران مذکورہ ترکھان کو 33 ہزار کے وی ترسیلی لائین کے ساتھ کرنٹ لگ گیااور وہ شدید زخمی ہوگیا،اُسے فوری طور پر پبلک ہیلتھ سنٹر شیری پہنچایا گیا تاہم بعد میں اُسے مزید علاج و معالجہ کیلئے جی ایم سی بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کیا ۔