سوپور //سوپورسب ضلع اسپتال میں سی ٹی اسکین یونٹ اور جن اوشدھیہ ادویات کے اسٹورکاافتتاح مرکزی وزیر ما ن سکھ مانڈاویہ نے کیا۔اس موقعہ پرانہوں نے کہا کہ سوپور اسپتال میں اب مریضوں کی دیکھ بھال متاثر نہیں ہوگی کیونکہ معیاری ادویات جنرل میڈیکل سٹور پر سستے نرخوں پر دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ اسپتالوںمیں بہتر طبی سہولیات بہم رکھنا مرکزی سرکارکی ترجیح ہے ۔انہوںنے کہاکہ تمام سرکاری اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کوبہتر بنانے کیساتھ لازمی سہولیات ،مشینری اورادویات بہم رکھنے پرخاص توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔اس موقعہ پرسوپورمیونسپل کونسل کی صدرمسرت کار نے مطالبہ کیا کہ سب ضلع اسپتال سوپور کوضلع اسپتال کادرجہ دیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ سخت موسم سرما کو مدنظررکھتے ہوئے سوپوراسپتال کی نئی اور پرانی عمارتوںمیں سینٹرل ہیٹنگ سسٹم نصب کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔اسی طرح ڈاکٹروں کیلئے رہائشی کوارٹر جودہائیوں سے زیرتعمیر ہیں ،کومکمل کیا جاناچاہیے۔