کنگن/غلام نبی رینہ/2 ماہ تک بند رہنے کے بعدسیاحتی مقام سونہ مرگ کو آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ۔اس سے قبل کورونا کی وجہ سے بھی سونہ مرگ میں لوگوں کی آمد و رفت بند تھی۔ واضح رہے کہ یکم مارچ سے لداخ شاہراہ کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پچھلے سال 5اگست کے بعد سونہ مرگ میں تجارتی و دیگر سرگرمیاں بند ہوئی تھیں۔ سیاحتی مقام سونہ مرگ کو بافباری کے نتیجے میں انتظامیہ نے گذشتہ برس 31دسمبر کو آمدورفت کے لئے بند کیا تھا جس کی وجہ سے سونہ مرگ کا رابطہ گگن گیر تک منقطع ہوگیا تھا۔ اگرچہ ہر سال برفباری کی وجہ سے اس شاہراہ کو مارچ یا اپریل میں آمدورفت کے لئے کھول دیا جاتا تھا لیکن اس سال کم تعداد میں ہوئی برفباری اور سونہ مرگ کی سیرو تفریح پر آنے والے سیاحوں کی آمد کی وجہ سے سیاحتی شعبے سے وابستہ لوگوں اور ہوٹل مالکان نے ضلع انتظامیہ گاندربل سے مطالبہ کیا تھا کہ امسال سونہ مرگ کو مقررہ وقت سے پہلے ہی کھول دیا جائے۔جمعرات کو سونہ مرگ تک روڑ برف سے صاف کی گئی تھی اور اسکے بعد سونہ مرگ کا باضابط طور پر سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ گاندربل اور محکمہ سیاحت نے سونہ مرگ کی خوبصورتی کو مزید بڑھاوا دینے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے ونٹر فیسٹول منعقد کیا جس میں مشیر بصیر احمد خان مہمان خصوصی تھے ۔ان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال، ناظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتو، ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پو سوال اور سی ای او میں موجود تھے۔ سنو فسٹول میں سیاح اور عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کئی محکموں کی طرف سے مختلف قسم کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر رنگا رنگ تفریحی پروگرام بھی منعقد کیا گیا ۔سونہ مرگ کو گذشتہ روز سے ہی سجایا گیا تھا ۔