غلام نبی رینہ
کنگن //سونمرگ سے کرگل کی طرف جارہا ایک 14چکہ ٹرالر زیر نمبر 2359/JK01BC پانی متھہ زوجیلا کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر تقریبا تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگرا تاہم گاڑی کا ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا ۔گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پولیس نے حادثے سے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔