غلام نبی رینہ
کنگن//سونمرگ میں ممبئی کا ایک سیاح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیاجس کی شناخت محمد رئیس صدیقی (عمر 57برس)ولد محمد شریف ہوگئی۔موصوف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سونمرگ کی سیرکیلئے آیا ہوا تھا ۔وہ گاڑی میں بیہوش ہوگیا اور اُسے فوراً علاج و معالجہ کیلئے پرائمری ہیلتھ سنٹر سونمرگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔اس واقع کے بعد مرحوم کے اہلخانہ کا تفریحی پروگرام ماتم میں بدل گیا۔