کنگن //سیاحتی مقام سونہ مرگ اس سال موسم سرما کے دوران بھی سیاحوں کیلئے کھلا رہے گا ۔اس بات کی جانکاری صوبائی کمشنرپی کے پولے نے یہاں دی۔ انہوں نے سونہ مرگ میں حکام کی ایک میٹنگ میں افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران کھلا رکھنے کیلئے تمام اقدام کریں۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ موسم سرما میں سونہ مرگ میں سیاحوں کی رہائش کیلئے ہوٹلوں میں سو کمرے ہیں اور یہاں ایک وقت میں1500سیاح رات گزار سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیڈ موڈ ٹنل کی موجودگی سے موسم سرما میں بھی سونہ مرگ کاراستہ کھلا رہے گا۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ اس سے پہلے گلمرگ،پہلگام اور سرینگر میں ہی موسم سرما کے دوران سیاحوں کی آمد ہوتی تھی لیکن اب سونہ مرگ میں بھی موسم سرما کے دوران سیاح آسکیں گے۔