کنگن//ضلع انتظامیہ گاندربل کے ایک حکم کے مطابق سنیچرواراوراتوار کوسونہ مرگ جانے کی اجازت صرف ان لوگوں کو ہوگی جن کے پاس سونہ مرگ کے کسی ہوٹل میں تصدیق شدہ بکنگ کاثبوت ہوگا۔ایساسونہ مرگ میں سیاحوں اور سیلانیوں کی تعدادمیں اضافے کے پیش نظر کیاگیا ہے تاکہ کووروناوائرس سے بچائوکے احتیاطی تدابیر کو من وعن عملایا جائے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گاندربل فاروق احمد بابا کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 17اور18جولائی اور24اور25جولائی کوصرف ان ہی لوگوں کو سونہ مرگ جانے دیاجائے گا جنہوں نے پہلے ہی وہاں کسی ہوٹل میں قیام کیلئے بکنگ کی ہو۔