جموں / / جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے پیر کے روز شہر کے متعدد پی ایچ ای سب۔اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور وہاں پپر ٹینکوں کا معائینہ کیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں لوگوں کو پینے کیلئے گندہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور ٹینکوں کی باقاعدہ سے صفائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ایچ ای دفاتر میں کوئی بھی افسر موجود نہیں تھا، جس پر انہوں نے یہ معاملہ چیف انجینئر کی نوٹس میں لایا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ اگر محکمہ نے اپنی کارکردگی میں بہتری نہیں لائی تو وہ احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ شہر میں آلودہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے ،جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ میں گذشتہ ایک ہفتہ سے پانی سپلائی نہیں کیا گیا ہے۔اور محکمہ سے 24گھنٹوں کے اندر پانی سپلائی کرنے کا انتباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائپوں میں رسائو کی وجہ سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو جاتا ہے ،جسکی وجہ سے شہر میں پانی کی قلت ہو رہی ہے۔وفد میں ارجن آنند، دیوانشو کپاہی، اشوک کمار، ہربنس ٹنڈن، رام کپور ،شام سروپ بھی شامل تھے۔