اننت ناگ //بجبہاڑہ اننت ناگ اور لسجن میں ٹریفک حادثات کے دوران 2افراد لقمہ اجل جبکہ 5دیگر زخمی ہوئے۔ ستھر سنگم بجبہاڑہ میں جمعہ کی صبح تویرا گاڑی زیر نمبرJK01N /9983 اور سنٹرو کار زیر نمبرJK03D /0141کے مابین زوردار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سنٹر و کار میں سوار 50سالہ محمد سید یتو ولد محمد یوسف یتواور 45سالہ محمد ایوب وانی ولد محمد عبداللہ وانی ساکنان انچی ڈورہ اننت ناگ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ امینہ بانو زوجہ محمد سید یتو ،پروینہ بانو دختر عبدالرشید ڈار اور اسکا بیٹا مصطفیم رشید ولد عبدالرشید ڈار ساکنان انچی ڈورہ کے علاوہ غلام حسن ڈار ولد غلام احمد ساکن ڈگر پورہ شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ سمتھن کے قریب پیش آیا جب تویرا اور مخالف سمیت سے آرہی ایک نجی گاڑی کے درمیان ٹکر ہوئی ۔پولیس کے مطابق دو افراد کی موت موقعہ پر ہی واقع ہوئی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تویرا گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لیا ۔ادھرسرینگر کے لسجن علاقے میں ایک ٹرک سڑک لڑھک گئی جس سے اس میںسوار پرمجیت سنگھ ڈرائیور زخمی ہوا جس کوہسپتال پہنچایا گیا ۔