جموں // نٹرنگ نے اتوار کے روز یہاں سنڈے تھیٹر میں بھگوتی چرن ورما کا تحریر کردہ ڈرامہ ’’سب سے بڑا آدمی ‘‘ پیش کیا ۔اس کے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔پروگرام کے افتتاح پر ڈائریکٹر نٹرنگ نے مہمانوں کو اطلاع دی کہ نٹرنگ پیر کے روز سے ایک فریشر ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میںلوگوں سے شرکت رکے اس موقعہ کا فائدہ اُٹھانے کو کہا۔ورکشاپ کا انعقاد نیرج کانت اور ابھیشیک بھارتی کر ہے ہیں ،جس میں نظامت کے فرائض محمد یاسین انجام دے رہے ہیں۔ڈرامہ ایک ریسٹورنٹ سے شروع ہوتا ہے جہاں پر بہت سے لوگ چائے پینے کے لئے اکٹھا ہوئے ہیں اور اپنے رول ماڈل پر اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں اور دنیا میں سب سے بڑا آدمی پر اپنے اپنے مظبوط دعویٰ پیش کرتے ہیں، جس پر کافی بحث و مباحثہ ہوتا ہے،بعد میں یہ جھگڑے کی صورت اختیار کرتا ہے۔لیکن ایک نیا شخض ریسٹورنٹ میں داخل ہوتا ہے اور صورتحال پر گفتگو کرتا ہے لیکن بحث کا کوئی اختتام نہیں ہوتا ہے۔آخر کار وہ اعلان کرتا ہے کہ وہ بے شک دنیا میں ایک بڑا آدمی ہے، جسے سارے تسلیم کریں گے جب وہ چلا جائے گا ۔ہر ایک اسے اپنی تعریفیں کرنے پر اس کا مذاق اُٹھا رہے تھے لیکن مذکورہ شخض نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ بعد میں جب یہ پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ شخض ایک دھوکہ باز ہے جس نے کوفی لوگوں کی جیبیں کاٹی ہیں۔اس ڈرامہ میں بھینو شرما ، سوشانت سنگھ چاڑک، ادت سگر، بھرگو شرما ، چاہت کٹیال، گوپی شرما اور کلدیپ انگرال جیسے کلاکاروں نے کام کیا۔