سرینگر// سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے تحقیق و ترقی مرکز نے اتوار کو یونیورسٹی میں’’ سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر داخلی امتحانات‘‘6تحقیقی پروگراموں کیلئے انعقاد کیا۔ان تحقیقی پروگراموں میں کمپوٹر سائنس اینڈانجینئرنگ،میڈیا اسٹیدیز، کامرس،قانون، کمپریٹیو مذاہب و اسلامک اسٹڈیز اور اردو شامل تھا۔اس ٹیسٹ میں300کے قریب امیدواروں نے شرکت کی۔ اس دوران کورونا وائرس رہنما خطوط کو ملحوظ نظر رکھا گیا تھا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمعراج الدین، رجسٹرار محمد افضل زرگر اور ڈائریکٹر ڈی آر ڈی پروفیسر جی ایم بٹ نے خوش اسلوبی کے ساتھ امتحانات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔